منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے سندھ کے اراکین اسمبلی کو استعفے دینے سے روک دیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کو استعفے جمع کرانے سے روک دیا۔ہفتہ کے روزتحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران

قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی رہنما خرم شیر زمان سمیت سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو پیش کردیے، تمام استعفے ہاتھ سے لکھے گئے تھے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ میں خالی گراونڈ نہیں دینگے سندھ اسمبلی سے استعفے کا فیصلہ پنجاب خیبرپختونخوا کے بعد ہوگا۔اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں صوبائی اسمبلی کی نشستیں چیئرمین اور پارٹی کی امانت ہیں۔سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔پارٹی اراکین کا مزید کہنا تھا کہ اہلِ سندھ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عمران خان کے دست و بازو ہیں، کرپٹ، نااہل، بددیانت اور سفاک راج سے نجات چاہتا ہے، انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…