جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ ،پاکستان کا شدید ردعمل ،بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں سفارتی حکام پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات اور اس بزدلانہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے،فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سفارتی ذارائع کے مطابق گولی پاکستانی ناظم الامور کو چھوتے ہوئے انکے گارڈ کو لگی اور ایس ایس جی گارڈ زخمی ہوگیاجنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔دریں اثناء دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے کمپانڈ پر حملہ ہوا، جس میں مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مشن کے سربراہ محفوظ ہیں تاہم ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد ناظم الامور کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہو ئے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے کابل میں سفارت خانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی گئی ۔افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں عبوری حکومت فوری طور پر حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرے اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔دفترخارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بیان میں کابل میں پاکستانی سفیر پر حملے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں اس سکیورٹی گارڈ کو خراج تحسین پیش کیا جن کو گولی لگی تاہم انہوںنے سفیر کی زندگی بچائی ۔ شہبازشریف نے زخمی سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔انہوںنے واقعہ کی فوری تحقیقات اور اس بزدلانہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ کابل میں سفارت خانے کے ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی سے بات ہوئی ہے، سن کر تسلی ہوئی کہ وہ محفوظ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عوام اور حکومت کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا، اور ہر لحاظ سے مشن کو مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا ہے۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل میں کہا کہ

ابھی کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی سے بات ہوئی ہے، جو قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہمارے سفارت کاروں کی حفاظت اور سلامتی نہایت اہم ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بہادری پر سپاہی اسرار کو سلام کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔خیال رہے کہ کابل سفارت خانے میں مشن کے موجودہ سربراہ عبید الرحمن نظامانی ہیں، جنہوں نے 4 نومبر کو چارج سنبھالا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…