ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پر حملہ ،میرے کپڑوں میں صرف کتنی گولیوں کے نشان تھے باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے ،عمران اسماعیل

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کے دوران میں محفوظ رہا ہوں، میرے کپڑوں میں سوراخ تھے 2 گولیوں کے تھے اور باقی دھاتی ٹکڑوں کے تھے۔ایک انٹرویومیں عمران اسماعیل نے کہا کہ کنٹینر پر حملے کے وقت جو کپڑے استعمال کیے تھے محفوظ رکھے ہیں جب کنٹینر سے باہر آیا تو میرے کپڑوں پر بہت خون لگا ہوا تھا ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے چیک اپ کیاکہیں مجھے بھی گولی تونہیں لگی، جے آئی ٹی نے کپڑے منگوائے ہیں تاکہ وہ اس کا فورنزک کرلیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ کے پی تو دور پنجاب میں بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں کر سکتے ،تحریک عدم اعتماد کیلئے پی ڈی ایم کے پاس اکثریت ہی نہیں ،پی ڈی ایم کے اپنے ارکان ان کے اقدامات سے پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں خود اتفاق نہیں معیشت کاحال دیکھیں کیا کر دیا ہے، عوام کوان سے کوئی امید نہیں، الیکشن میں جتنی تاخیرہوگی معیشت کانقصان بڑھتاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…