ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد پنجاب اور کے پی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا سمیت پنجاب  میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کے پی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں،

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ یہ اسمبلی صوبہ خیبرپختونخوا کے چار کروڑعوام کی امانت ہے اسکو ہم اس طرح کسی کی ذاتی پسند نا پسند اور انا کی بھینٹ چڑنے نہِیں دینگے، آئین کے تحت 20 فیصد ممبران وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی وقت عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں جس پر اسپیکر اسمبلی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرانے کا پابند ہے۔ماہرین قانون کے مطابق وزیراعلیٰ گورنر سے کہہ دیتے ہیں کہ آپ اسمبلی توڑ دیجیے تو اگر 48 گھنٹوں کے اندر گورنر اسمبلی نہ توڑے تو اسمبلی ازخود ٹوٹ جائیگی، گورنر راج تو وفاقی حکومت کے کہنے پر لگایا جاسکتا ہے اس کیلئے وزیر اعلیٰ کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کو 73 ممبران کی حمایت درکار ہوگی۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے منتظر ہیں، استعفے دینے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہوگی۔دوسری جانب اپوزیشن کے مطابق اگر حکومتی اراکین مستعفی ہوتے ہیں تو اپنا قائد ایوان منتخب کرلیں گے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…