ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی بھی خاتون کو چودہ سیکنڈ سے زائد گھورنے کو جرم قرار دے دیا گیا، بھارت کے کرائم انویسٹی گیشن بیورو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی یا عورت کو چودہ سیکنڈ سے زیادہ گھورنے پر ملزم کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ جانے یا انجانے یا پھر مذاق میں بھی کسی خاتون کو چودہ سیکنڈ سے زائد نہیں گھور سکتے، ایسا کرنے والے کو کم از کم تین ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کی قید ہو سکتی ہے اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔