پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں مہنگائی کا بحران اساتذہ کو بھی سڑکوں پر لے آیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ میں مہنگائی کا بحران اساتذہ کو بھی سڑکوں پر لے آیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں یونیورسٹی اساتذہ بھی سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

اساتذہ نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی مارچ کیا۔یونیورسٹیوں کے ملازمین اور طلبہ نے بھی اساتذہ کے مارچ میں حصہ لیا، سراپاً احتجاج اساتذہ نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پینشن کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔گزشتہ ایک ہفتے سے برطانیہ میں ہزاروں یونیورسٹی لیکچررز اور اسکول ٹیچرز احتجاج کر رہے ہیں، اساتذہ نے ملک میں مہنگائی کے بحران میں بہتر تنخواہ اور کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال بھی کی۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں برطانویوں کو سفری رکاوٹوں اور کوڑے کے ڈھیروں سے بھرے ہوئے ڈبوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیوں کہ متعدد صنعتوں کی نمائندگی کرنے والی یونینوں نے لگاتار ہڑتالیں کی ہیں۔وکلا، نرسیں، پوسٹل ورکرز اور بہت سے دوسرے لوگ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے اپنی ملازمت چھوڑ چکے ہیں۔ اس سال گھریلو توانائی کے بل اور خوراک کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس سے مہنگائی اکتوبر میں 11.1 فی صد کی 41 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…