لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے دعوئوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطہ قائم کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کے نتائج سامنے آنے تک پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اس اسمبلی کو بچانے کے لئے کو کارروائی عمل میں نہیں لائے گی جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اپنے اراکین کو پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ جس کا مقصد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکنا ہے۔