اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی انڈسٹری کے نامور اداکار اسلم شیخ کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹ نکلیں ، اداکار اسلم شیخ نے تردید کر دی۔ معروف اداکار کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے زندہ ہوں لیکن میری موت کے حوالے سے سوشل میڈیا سمیت دیگر نیوز ویب سائٹس پر چلنے والی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیںان میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے گزارش کی ہے کہ میری موت سے متعلق خبر جھوٹی ہے آپ سب اس پر کان نہ دھریں ،میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ٹھیک ٹھاک ہوں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا سمیت دیگر نیوز ویب سائٹ پر معروف اداکاراسلم شیخ کے انتقال کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں ۔