راولپنڈی ( این این آئی) انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سٹیڈیم میں بلی کے بچے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک بلی کے بچے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس کو انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر اس بلی کے بچے کی تصویر انگلش بیٹر اولی پوپ کے ساتھ شیئر کی ہے۔آئی سی سی نے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اولی پوپ کا پیارا بیٹنگ پارٹنر۔سوشل میڈیا پر اسی بلی کے بچے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انگلش کھلاڑی اس کو پیار کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلش کھلاڑی جو روٹ پیالی میں دودھ لا کر بلی کے بچے کو دے رہے ہیں۔