ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد بند، پاکستان میں ادویات کے شدید بحران کا خدشہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام مال اور میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد بند، پاکستان میں ادویات کے شدید بحران کا خدشہ۔بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے پاکستان میں ادویات کا را مٹیریل نہیں آ رہا، چیئر مین پی پی ایم اے

اسلام آباد (این این آئی)ادویات کے را مٹیریل اور میڈیکل ڈیوائسز کی پاکستان میں درآمد بند ہونے سے چند ہفتوں میں ادویات کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے ادویات کے را مٹیریل کی درآمد بند ہو گئی ہے۔چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زبانی ہدایات پر مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے، بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے پاکستان میں ادویات کا را مٹیریل نہیں آ رہا۔ارشد محمودنے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ڈالرز کی کمی کے باعث مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے، ادویات ساز اداروں کے پاس پیسے موجود ہیں مگر وہ را میٹریل نہیں منگوا پا رہے۔چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود نے کہا کہ ایل سی نہ کھلنے کے سبب پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…