پنجاب اسمبلی کو بچانے اور مرکز میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آصف زرداری ایک بار پھر متحرک

30  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اسمبلی کو بچانے اور مرکز میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سابق صدر آصف زرداری ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف کے اراکین کے مزید استعفے قبول کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کا

ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی سابق صدر آصف زرداری سے ملا ہے۔اس وفد میں سینئر وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ ،خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل تھے۔زرداری ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب اسمبلی بچانے اور پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے حوالے سے مختلف امور اور آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پنجاب حکومت کی کرپشن بھی عوام کے سامنے لانے کافیصلہ کیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب میں جو کچھ ہوتا رہا اس کی بھی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی جبکہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لئے آصف زرداری اپنے تمام سیاسی تجربے اور آپشنز کو استعمال میں لائیں گے۔اس بارے میں (ن) لیگ ان پر پہلے ہی اعتماد کر چکی ہے۔آصف زرداری نے یقین دلایا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں اراکین کے استعفے منظور کرنے سے متعلق انہوں نے راجہ پرویز اشرف کو بلا کر بعض ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پنجاب حکومت کی تبدیلی اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آجائے گا جس میں مرکزی کردار آصف زرداری کا ہی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…