منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ق) نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی،تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرکے درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے گئے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)

کی قیادت نے بھی اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ نے تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر تے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے پارٹی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ارکان ملک میں موجود رہیں اور قیادت سے رابطے میں رہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں ںے اپنے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…