اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے کا امکان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے تنظیمی سطح پربڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ، پارٹی صدرسمیت دیگر اہم عہدوں میں تبدیلی متوقع ہے ، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔دنیا نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق تین دسمبر کو پارٹی کے

یوم تاسیس کے مو قع پر مرکزی مجلس عاملہ/مرکزی جنرل کونسل کا غیر معمولی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں پارٹی صدر ، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام مرکزی ،صوبائی عہدیدار اور جنرل کونسل کے لگ بھگ 2 ہزار کارکن شریک ہوں گے ۔ جس میں پارٹی کا انٹرا الیکشن کرایا جائے گا،کیونکہ موجود پارٹی تنظیم کی مدت 4 سال مکمل ہو چکی ہے ، پارٹی صدر،جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پردوبارہ انتخاب ہو گا۔مسلم لیگ ن کے آئین کے مطابق صدر سمیت پارٹی کے کسی بھی عہدے کے لیے کوئی بھی کارکن کاغذات جمع کر وا سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ نے جنرل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کیلئے تیاری شروع کر دی ۔ پارٹی کے اندر یہ تجویز زیر غور ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے تنظیمی امور پر بھر پور توجہ نہیں دے سکتے اسلئے یہ ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی جائے تاکہ شہباز شریف وزارت عظمٰی اور ملکی معاملات پر بھر پور توجہ مرکوز کر سکیں۔ پارٹی کے دیگر اہم عہدوں میں تبدیلی بھی متوقع ہے جس کے لئے مختلف لابیاں اور دھڑے متحرک ہو گئے ہیں۔ صوبائی تنظیموں پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی عہدیداروں میں تبدیلی متوقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ڈھانچے میں تبدیلیا ں عام انتخابات کو مد نظر رکھ کر کی جائیں گی۔ نئے سیٹ اپ کا انتخابی مہم میں بھی کلیدی کر دار ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…