ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد لے آئیں،چودھری پرویز الٰہی کا چیلنج

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی ۔وفد میںچیئرمین شکیل مسعود حسین،سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود، ناز آفرین سہگل اورچیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک چوہدری عبدالرحمان شامل تھے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیںگے۔ہم عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191ہے۔ اپوزیشن اقلیت میں ہے اوراقلیت میں ہی رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں ،عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔تحریک عدم اعتماد کاجسے شوق ہے ،وہ لے آئے۔اسمبلی ان سیشن ہوتوتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اورنہ ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے ۔اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہوتو گورنر راج بھی نہیںلگ سکتا۔ انہوںنے کہا کہہم نے تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرکیے ہیں اورکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے۔عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کربددعا ئیں دے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کو صرف مانگناآتا ہے اوروہ صرف اچھے طریقے سے مانگ سکتا ہے۔بھکاری بھی ایک در پر بار بار بھیک مانگنے آئے توگھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں۔ شہبازشریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری اوربحالی کا کام کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہپنجاب حکومت پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے واجب ادا بلوں کی فی الفور ادائیگی یقینی بنائے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین اور عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ پی بی اے کے نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود اور دیگر عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کیلئے

اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ملاقات میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ایسوسی ایشن کوواجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر افراز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…