دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکشی کھلاڑی بلجیئم کے خلاف دو صفر کی شاندار فتح پر گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز ہو گئے اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ واضح رہے کہ قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے بلجیئم کو دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا، مراکش کی طرف سے عبدالماجد نے پہلا گول کیا اور دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں مراکش کے ذکریا نے کیا۔