جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا تجزیہ نگاروں نے کپتان کے فیصلے کو بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک قراردیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )سیاسی تجزیہ نگاروں نے عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے کو بہترین سیاسی ماسٹر اسٹروک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انتشار کے بجائے انتخاب کا راستہ اپنایا جو قابل تعریف ہے ،عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا ہے۔ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ جلسے کے انعقاد پر اور عمران خان

کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان پر سیاسی تجزیہ نگاروں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں کامیاب جلسہ رہا لوگوں کی کثیر تعداد ان کی کال پر باہر نکلی جب کہ عمران خان کی جانب سے کسی بھی تصادم کا راستہ اختیار کرنے یا اسلام آباد کی جانب دھرنا دینے کے اعلان کی بجائے جہاں پر ان کی حکومتیں ہیں انہیں تحلیل کرنے کا اعلان جو ایک شاندار فیصلہ ہے ۔ عمران خان نے سیاسی طور پر اپنے مخالفین کو چاروں شانے چت کرنے کا ایک اچھا سیاسی طریقہ کار اپنایا جس کی ہر صورت تعریف بنتی ہے اور اس کو اگر ان کی جانب سے کھیلے گئے ماسٹر اسٹروک کا درجہ دیا جائے تو کم نہ ہو گا ۔ سیاسی مبصرین نے کہا کہ لانگ مارچ کے عظیم اجتماع میں عمران خان نے زبردست ماسٹر کارڈ کھیلا ہے اور ملک میں نئی فوجی قیادت کو وقت دینا بھی ضروری تھا جب کہ ساتھ ہی اب مزید صوبائی حکومتوں میں رہنا بھی ان کے لئے بیکار تھا ۔ اب سے آگے کی ساری صورتحال کا بوجھ وفاقی حکومت پر گرے گا جس سے عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ عمران خان نے ملک کو انتشار سے بچا کر انتخاب کا راستہ اپنایا ہے ۔ کئی سیاسی مبصرین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی جانب سے کھیلا گیا آخری کارڈ ہو سکتا ہے کیونکہ وہ اب تک اپنے تمام ترپ کے پتے ظاہر کر چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…