اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارت میں سپریم کورٹ کے جج کو مدعی نے دہشت گرد کہہ دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں سپریم کورٹ نے جج کو دہشت گرد کہنے والے مدعی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس اور ایک جسٹس کے بینچ نیجج کو دہشتگرد کہنے والے شخص سے کہا کہ آپ کو کچھ مہینوں کے لیے جیل بھیجا جائے گا پھر آپ کو احساس ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی بینچ نے مدعی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے جج پر کوئی الزام نہیں لگاسکتے۔عدالتی بینچ کا کہنا تھا کہ یہ بدتمیزی ہے، ہم آپ کو وجہ بتانے کے لیے نوٹس جاری کریں گے کہ آپ کے خلاف مجرمانہ توہین کا مقدمہ کیوں نہیں چلایا جائے۔عدالت نے مزید کہا کہ جج کا اس کارروائی سے کیا تعلق؟ آپ اسے دہشت گرد اور اس کے خلاف دیگر باتیں کہہ رہے ہیں، کیا جج پر الزامات لگانے کا یہ طریقہ ہے۔عدالتی بینچ نے پوچھا کہ یہ صرف اس لیے کہ جج آپ کی ریاست سے تعلق رکھتا ہے؟رپورٹس کے مطابق مدعی نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ درخواست دائر کرتے وقت میں بہت ذہنی دباو میں تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…