جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری کے باعث نہیں ہوئی، نئی کتاب میں دعویٰ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)شہزادہ فلپ کے دوست کی کتاب میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت ضعیف العمری کے باعث نہیں ہوئی بلکہ انہیں موذی مرض لاحق تھا۔ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے وقت میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملکہ کی موت ضعیف العمری کے باعث ہوئی تھی، تاہم اب ان رپورٹس کی تردید کی جا رہی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی شہزادہ فلپ کے دوست کی نئی کتاب میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم زندگی کے آخری سال کے دوران موذی مرض ہڈیوں کے کینسر کا شکار تھیں، جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔یہ دعوی آنجہانی شہزادہ فلپ کے دوست گیلس برانڈریتھ کی جانب سے ان کی نئی آنے والی کتاب الزبتھ، این انٹیمیٹ پوٹریٹ میں کیا جا رہا ہے۔گیلس برانڈریتھ نے ملکہ کی زندگی پر مبنی اس سوانح عمری میں لکھا ہے کہ میں نے سنا تھا کہ ملکہ کو ان کی زندگی کے آخری سال میں مائیلوما کی ایک قسم بون میرو کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیشتر اوقات تھکاوٹ کا شکار رہتیں، ان کے وزن میں بھی مسلسل کمی آرہی تھی اور انہیں اکثر چلنے پھرنے میں مسائل کا سامنا رہتا تھا۔واضح رہے کہ ہڈیوں خاص طور پر کمر میں درد رہنا مائیلوما کی سب سے عام علامت ہے، یہ موذی مرض اکثر بڑی عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔فی الحال، اس کا کوئی علاج میسر نہیں لیکن ادویات کی مدد سے مدافعتی نظام کو منظم اور ہڈیوں کی کمزوری کو دور کیا جاتا ہے۔ ادویات کے ذریعے پہ اس مرض کی علامات کو دور اور مریض کو مزید 2 سے 3 برس کی زندگی دی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال ستمبر میں 95 سال کی عمر میں ہوا تھا، جس کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…