منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کھیلنے نہ آئی تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے،رمیز راجہ کا دو ٹوک فیصلہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے واضح کر دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کھیلنے نہ آئی تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے۔اسلام آباد میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اگر پاکستان آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھے گا کون؟۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے رواں برس اکتوبر میں بیان دیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہوسکتا ہے یہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے بھارتی ٹیم آئے گی تو ہی ہم ورلڈکپ میں کھیلنے جائیں گے نہ آئی تو پھر ورلڈکپ ہمارے بغیرکروا کے دکھا دیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہم بھارتی فیصلے پر جارحانہ انداز اپنائیں گے۔ ہماری ٹیم پرفارمنس دِکھا رہی ہے، ہم نے دنیا کے بڑے بزنس بنانے والی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہے، ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کرآئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایشیاء کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی۔میں ہمیشہ سے کہتا تھا کہ ہم نے پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنا ہے اور وہ ایک ہی صورت میں ہوگی جب ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے گی، ہم نے 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا، ایشیاء کپ میں ہم نے بھارت کو ہرایا، ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو مرتبہ بلین ڈالر اکانومی کے بورڈ کو ہرایا ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے جو2023ء کے وسط میں کھیلا جائے گا جس کا فارمیٹ ون ڈے رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے بعد 2023ء میں بھارت میں ون ڈے کرکٹ کا عالمی کپ شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…