لندن (اے ایف پی) امریکا میں مایوس کن اعدادوشمار اور چین میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گرگئیں، تیل کی قیمتوں میں کمی تیل کی طلب میں کمی خدشات کے بعد ہوئی ہے۔ امریکا میں تیل کے مرکزی کانٹریکٹ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قدر میں 4.5 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 77.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ یورپی بینچ مارک برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل کی قدر میں 4.3 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 84.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں