لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکزی رہنمائوں سے تیاریوں پر ٹیلی فونک رابطے کیے جن میں لاہور سے راولپنڈی روانگی کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔
مشاورت میں عمران خان کا بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔راولپنڈی میں کتنے روز قیام کرنا ہے، اس متعلق فیصلہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہی ہوگا۔ عمران خان نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنان کو ساتھ لانے کی ذمہ داری دے دی۔ذرائع کے مطابق ہر ایم پی اے کو حلقے سے کم از کم 2 ہزار کارکنان ساتھ لانے کا ٹاسک دیا گیا ۔ ہر ایم این اے کم از کم 3 ہزار لوگ لانے کے پابند ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ قافلوں کی سکیورٹی کے لیے فول انتظامات کیے جائیں۔راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی وزرا ٹینٹ سٹی میں پہنچنے والے قافلوں کی میزبانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنمائوں کو کم از کم 3 دن کا راشن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران خان نے رہنمائوں اور کارکنوں کو 25 نومبر تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات کر دی۔ عمران خان نے حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکزی رہنمائوں سے تیاریوں پر ٹیلی فونک رابطے کیے جن میں لاہور سے راولپنڈی روانگی کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔