جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

12 جماعتوں کا فوج کو کنٹرول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، عمران خان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا کسی ادارے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، 12 جماعتوں کا فوج کو کنٹرول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، لندن میں بیٹھا مجرم کیسے آرمی چیف لگا سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینچ پر پورے ملک کا معاشی نقصان ہوا عوام کا سیاسی نظام سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی لانا ہے الیکشن آج ہوں یا بعد میں، شفاف ہونے چاہئیں انتخابات کے جلد یا بدیر ہونے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مجرم کیسے آرمی چیف لگا سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ ان کا پسند کا آرمی چیف لگانے کا مقصد صرف تحریک انصاف کو نقصان پہنچانا ہے۔ صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل مجھ سے مشاورت ضرور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور میں نے کہا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو میں عوام کے پاس جائوں گا۔ 26 نومبر کو پاکستان میں سیاسی کلائمیکس ہو گا۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات بارے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہوں۔ کسی بھی ملک سے تعلقات ذاتی نہیں، ریاست کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…