عمران خان کی 40 ہزار سے زائد کارکنوں کیلئے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت

23  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لئے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے راولپنڈی کی کال کے معاملے پر راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی۔عمران خان نے تمام ڈویژن کے

قافلوں کی الگ الگ انتظامات کرنے اور 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لئے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ شہر میں 2سے 3مقامات پر کارکنوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے اور دور دراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کو ایک روز پہلے راولپنڈی پہنچنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے۔عمران خان نے کارکنوں کے قیام و طعام انتظامات کو (جمعرات) تک حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب 26 نومبر کوراولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے میگاایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں،اسدعمر نے سیاسی، انتظامی، میڈیا و سماجی میڈیا اور اسٹریٹجک ٹیموں کومتحرک کردیا۔میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی مقامی ٹیموں کو اہداف دے دیئے گئے جبکہ اسد عمر کے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے دوروں کا شیڈول مرتب کرلیا گیا۔ عمران خان نے راولپنڈی کی کال کے معاملے پر راولپنڈی ڈویژن سے انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی۔عمران خان نے تمام ڈویژن کے قافلوں کی الگ الگ انتظامات کرنے اور 40 ہزار سے زائد کارکنوں کے لئے خیمہ بستی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…