بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

تیل کی پیداوار بڑھنے کی خبریں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد گرگئیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، لندن(خبرایجنسیاں)امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہےکہ اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں 5لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر غور کررہے ہیں، اوپیک پلس کا اجلاس 4دسمبر کو ہوگا .اس خبر پر عالمی منڈی میں قیمتیں 5فیصد گر گئیں۔

برینٹ خام تیل 82 ڈالر بیرل میں فروخت ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر بیرل کی سطح پر موجود رہا،گیس کی قیمت میں 5فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کےمطابق وال اسٹریٹ جنرل نے خبر دی ہےکہ سعودی عرب اور دوسرے اوپیک ممالک نے تیل کی عالمی پیداوار بڑھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے،امریکا پہلے ہی تیل کی قیمت بڑھنے پر پریشان ہے اور تیل کی عالمی پیداوار میں اضافہ چاہتا ہے، اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر بات کریں گے.اس مقصد کے لیےاجلاس 4 دسمبر کو ہوگا،امریکی میڈیا کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہو گئیں.لندن برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا تاہم گیس کی قیمت 5فیصد اضافے سے 6 ڈالر 60 سینٹس فی یونٹ پر موجود رہی۔دوسری جانب یورپی یونین نے روسی تیل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…