ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آنے والے وقتوں میں آزادی ہو گی، عمران خان

21  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہو گی، امپورٹڈ سرکار عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے مگر قوم سب چوروں کو جان چکی ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے

چیئر مین عمران خان کے زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سابق وزیر مملکت فرخ حبیب، ڈاکٹر شیریں مزاری، اسد قیصر، علی زیدی، زلفی بخاری، پرویز خٹک، علی امین گنڈا پور، مراد سعید،عامر کیانی، بابر اعوان، شفقت محمود، اعجاز چودھری، اعظم سواتی، شاہ فرمان، علی اعوان، شبلی فراز، اسلم خان، افتخار درانی، کرنل (ر) عاصم شریک ہوئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اجلاس میں راولپنڈی کال اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملک کے معاشی بحران اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان سے ایف آئی اے کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان نے بھی ملاقات کی۔کارکنان نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔نوٹسز بھیج کر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔جس پر عمران خان نے کہا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہو گی۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…