ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لڑکی کی مرضی کے بغیر نکاح برقرار نہیں رکھا جاسکتا لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے خاتون کی 10 برس کی قانونی جنگ کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ لڑکی کی مرضی کے بغیر ہونے والے نکاح کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ نے جعلی نکاح نامہ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ثبوت لڑکے نے دینا ہے کہ نکاح خاتون کی مرضی سے ہوا ہے یا نہیں۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کا نکاح درست ماننے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے خاتون بختاور بی بی کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔درخواست گزار کے مطابق 2012 میں خاتون کا جعلی نکاح نامہ بنا کر بلیک میل کرنا شروع کیا، مبینہ شوہر نے بھری پنچائیت میں زبانی طلاق بھی دی، خاتون نے شادی کی تو مبینہ شوہر نے نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کرا دیا، ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا تاہم ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس تنسیخ نکاح کا دعوی مسترد کردیا، خاتون نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ اس نے مبینہ شوہر سے کبھی نکاح نہیں کیا۔فیصلہ میں کہا گیا کہ خاتون کی کہانی سادہ ہے کہ مبینہ شوہر نے اسے ہراساں کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا، خاتون کے مطابق جب اس نے اصل نکاح کیا تو اسکے والدین نے شرکت کی اور اسکی رضا مندی سے ہوا، یہ بلکل واضح ہے کہ مبینہ نکاح پورے پلان کے تحت ترتیب دیا گیا، سپریم کورٹ میں قوانین کی تشریح کے بعد ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں، یہ حقیقت ہے کہ مبینہ شوہر نے زبانی طلاق کے ایک سال بعد دوبارہ خاتون پر نکاح پر نکاح کا مقدمہ درج کروا دیا، مبینہ شوہر لڑکی کی آزاد مرضی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔خیال رہے کہ خاتون بختاور بی بی نے مبینہ نکاح کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…