پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

فواد چوہدری کی گھڑی خریدنے والے عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، عمر فاروق حقیقت سامنے لے آئے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ اورقیمتی گھڑی کے بارے حقائق بتانے پر پی ٹی آئی دھمکیوں پر اتر آئی ہے،

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور بیان واپس لینے کیلئے سخت دباؤ ڈالا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بزنس مین عمر فاروق کو فون کرکے بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور سخت لہجے میں کہا کہ اپنا بیان واپس لیں، اور اپنے نئے بیان میں بتائیں کہ پہلی باتیں غلطی سے کہہ دیں۔فواد چوہدری نے عمر فاروق سے کہا کہ اس کیس میں فرح خان (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں۔ فواد چوہدری نے بات نہ ماننے پر عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب عمر فاروق سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جب کہ فواد چوہدری نے بھی فون کرکے بیان واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…