جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کی تقرری نہیں انتخابات اہم ہیں، فواد چوہدری

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں آئینی تبدیلی چاہتے ہیں، ہمارے لیے آرمی چیف کی تقرری نہیں بلکہ الیکشن زیادہ اہم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے واحد لیڈر ہیں جولوگوں کو جوڑتے ہیں،

ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک شادی ہال میں اپنا فنکشن تک نہیں کرسکتے۔فوادچوہدری نے کہا کہ ہماری واضح پالیسی ہے کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، ہمارے احتجاج میں خواتین اور بچے بھی آئے ہوتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ فوج اور ادارے بھی میرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آدھی کابینہ پاکستان میں موجود نہیں ہے، یہ لوگ حیلے بہانوں سے ملک سے فرار ہوتے ہیں یہ لوگ 5دن سے لندن بیٹھے ہیں اور فیملی میٹنگز ہورہی ہیں ملک کی فکر نہیں۔ہم پاکستان میں آئینی تبدیلی چاہتے ہیں، فوج ہمارا ادارہ ہے شریف فیملی اس کو متنازع بنارہی ہے، بڑے مقدمات میں ملوث ملزمان لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آرمی چیف کی تقرری نہیں بلکہ الیکشن اہم ہیں، میرٹ پر اگر آرمی چیف کو تعینات کرنا ہے تو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کے لیے دل بڑا رکھنا پڑے گا، پاکستان نے کرکٹ میچ میں1992کی تاریچ دہرائی ہے، ہمارے ہمسایہ ملک کو ہمارے فائنل کھیلنے سے پریشانی لاحق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…