لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب ،حساب اورانتخاب ہوکررہے گا ،30نومبرکے بعد13پارٹیاں تتر بتر ہوجائیں گی ،تعیناتی پسندنہ پسندپرنہیں آئین اورقانون کے مطابق میرٹ پرہوگی ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ غریب کو پیناڈول اور نہ ہی انسولین مل رہی ہے ۔مفرورملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پرقوم کامذاق اڑارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا،15دن اہم ہیں اس لیے30نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹرپرچلاگیاہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ چلہ میں بدل گئی۔ایف آئی آر نہیںکٹ رہی،پوسمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی ،وزراء دفترنہیں جارہے ،حکومت ٹھپ ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں بچیوں کے50سکول کالج اور5یونیورسٹیاں بنائی ہیں ،پاکستان کانوجوان گونگابہرہ نہیں رہا۔