اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکو مت نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور بعض دوسرے رہنماؤں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق فوجی قیادت پر الزامات اور عوام کو بغاوت کے اکسانے کے الزام میں مقدمے کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے
ان مقدمات کے اندراج کے لیے پیکا ایکٹ 2016 اور دیگر فوجداری دفعات کے تحت درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آئی اے اور متعلقہ تھانے میں دی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال میں پریس کانفرنس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا جارہا ہے جس میں انہوں نے افواج پاکستان اور دیگر قومی اداروں کے سربراہوں کو دھمکی آمیز انداز میں مخاطب کیا اور سنگین نوعیت کے الزامات لگائے جبکہ عوام کو اداروں کے خلاف جنگ پر اکسایا گیا۔یہ مقدمات تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی، 124 اے، 505, 506, 109/ 134 کے تحت درج کئے جائیں گے۔حکو مت نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور بعض دوسرے رہنماؤں کے خلاف سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیاد کی گئی حکومتی درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور انتہا پسند ایجنڈا کی تکمیل پر کام کیا، مقدمات کے اندراج کے لئے درخواست جلد دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔