لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین، سابق وزیراعظم اور 1992 ء میں قومی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشا اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو
شکست دیدی ہے اور فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے، اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ 1992 ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ میری ٹیم نے کیویز سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد ہم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کھیلا تھا۔ کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔ اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔ میرے خیال میں قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشا اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔میزبان کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے جنہوں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل کھیلا، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ میں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیل چکا ہوں اور جب میں پاکستان کا وزیراعظم تھا، اس وقت قومی ٹیم پر بہت مشکل وقت گزر رہا تھا، میں فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سے پوچھا نئے کپتان کی تلاش کی جائے اور اس کے لیے بابر اعظم بہترین ہے، وہ جینوئن ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بطورِ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت سارا تجربہ ہے۔ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ورلڈ کلاس کرکٹر ہو۔