جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ کیخلاف عمران خان کا لب و لہجہ نرم، بیانات میں تبدیلی آنے لگی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لب و لہجہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تندوتیز بیانات میں پچھلے چند روز سے تبدیلی محسوس کی گئی ہے جو صدر مملکت سے ملاقات کے بعد دیکھی گئی۔

روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی شائع خبر کے مطابق کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عمران خان پسند کی ایف آئی آر نہ ہونے سے پریشان اور بعض طاقتوں سے خوفزدہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر علوی عمران خان سے ملاقات سے قبل ایک اہم غیر سیاسی شخصیت سے ملے تھے ۔ شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک جو کہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں ،انہوںنے عمران کوبتایا تھا کہ وہ مقدمہ اپنی مرضی سے درج نہ کرا سکیں گے ،جسکی وجہ فوج کے اعلیٰ افسر کو نامزدکرناہے، مگر عمران خان بضد رہے کہ انہیں کہیں سے یقین دہانی ہے کہ وہ کامیاب رہیں گے ۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نےبھی سمجھایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کریں اور نہ ہی متنازعہ ایف آئی آر کو درج کرانے کی ضد کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…