اسلام آباد ( آن لائن)حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خط بے مقصدہے، صدر کے پاس اس قسم کے خط پر کسی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں ہے،صدر کسی بھی اقدام کے لئے وزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہے،صدر عارف علوی اس خط کو ردی کی ٹوکری میں ہی ڈال سکتے ہیں، ذرائع نے کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے ماہ رواں پاکستان کے دورے سے قبل صورتحال کنٹرول میں ہوگی، عمران خان کا احتجاجی مارچ دورہ سعودی ولی عہد سے قبل ختم ہوجائے گا، آرمی کی طرف سے قانونی کارروائی کی درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے،وزیراعظم کے مصر سے واپسی پر آرمی کی درخواست پر راست قدم اٹھایا جائے گا،حکومت پر اپنی جماعت کی طرف سے بھی ملکی صورتحال پر فیصلہ کن اقدام کا بہت دبائو ہے۔