پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج ہماری، خلاف جانا ممکن نہیں،عمران خان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اب جمعرات10نومبر سے وزیر آباد سے شروع ہوگا،پوری قوم تیار ہے اور الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے ،قوم کسی طور خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی،

سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ زمان پارک پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا بھی کی گئی ۔ ملاقات میں پاکستان میں میڈیا پر عائد بدترین سنسرشپ ،صحافیوں کو لاحق سنگین خطرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اپنی تقاریر کی براہِ راست نشریات پر پابندیوں پر دوٹوک موقف اختیار کرنے پر پی ایف یو جے اور سی پی این ای کے زعما سے اظہارِ تشکر کیا گیا اور آزادی اظہار اور حریتِ ابلاغ پر تحریک انصاف کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا ۔عمران خان نے کہا کہ دستورِ پاکستان شہریوں کو اظہار اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کا مکمل حق دیتا ہے، روایتی سیاست سے کہیں بالا ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک زوروں پر ہے، حکومت سے نکالے جانے سے لیکر آج تک نہایت سنگین سازشوں کا سلسلہ دراز ہے، قوم کی حقیقی آزادی کی تڑپ اور آواز کو دبانے کیلئے پرامن مارچ کو خون میں نہلایا گیا، مسلح حملے میں میرے ایک کارکن نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ درجن بھر زخمی ہوئے، رب العزت کے فضل و احسان سے شرانگیز اپنے عزائم کی تکمیل میں ناکام رہے،

ذمہ داروں کی مقدمے میں نامزدگی کا حق رکھتے ہیں، نادیدہ دبا ابھی تک راہ میں حائل ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز سے حقیقی آزادی مارچ حملے کے مقام سے دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا، ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے، جہاں سے اگلی منزل کیلئے قیادت کروں گا، قوم کسی طور خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے،

الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے اور میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے انکی خیریت دریافت کی ۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…