جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

کچھ دن انتظار کریں قوم کو بڑے سرپرائز دوں گا، عمران خان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ،این این آئی) لاہور میں پی ایف یو جے کے وفد سمیت سینئر صحافیوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، انہوں نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ اگر اندازہ ہوتا کہ حکومت ایسی بے اختیار ہو گی تو پہلے دن ہی حکومت چھوڑ دیتے، عمران خان کا کہنا تھا کہ

کچھ دن انتظار کریں قوم کو بڑے سرپرائز دوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اب بدھ کو وزیر آباد سے شروع ہوگا،پوری قوم تیار ہے اور الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے،سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک پر عمران خان سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے اور میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…