پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل کر دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اب بدھ کو وزیر آباد سے شروع ہوگا،پوری قوم تیار ہے اور الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے،سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں،

پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک پر عمران خان سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے اور میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…