ننکانہ صاحب(این این آئی)دو ماہ کے دوران تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں25سے30فیصد تک بڑھ گئیں،بھٹوں پر اینٹوں کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافی کردیا گیا،جبکہ سیمنٹ کی بوری بھی مہنگی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سریا،سیمنٹ،اینٹ،بجری کریش سمیت تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافی کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار،محنت کش افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔شہر سمیت دیگر مقامات پر مزدوری کرنے والے افراد سینکڑوں کی تعداد میں روزگار کے حصول کیے موجود ہوتے ہیں لیکن تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافی ہونے کے باعث مکانات،کوٹھیاں پلازے وغیرہ تعمیر کرنے والے افراد نے تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کام روک رکھا ہے کہ حکومت ہوسکتا ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائے۔