جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شک ہے معظم گوندل کو عمران خان کے گارڈ کی گولی لگی، عطا تارڑ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ معظم گوندل کو عمران خان کے گارڈ کی گولی لگی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل بھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے کنٹینر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان سمیر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت پاکستان کی طرف سے 50 لاکھ کا چیک دیا۔انہوں نے کہا کہ سمیر کی موت کا پرچہ انتہائی کمزور دیا گیا ہے، مقدمہ پرویز الہی پر درج ہونا چاہیے، وہی اس سب کے ذمے دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرآباد واقعے کا پرچہ درج نہیں ہوا، مجھ پر اور سائرہ تارڑ پر پرچہ درج کروادیا گیا، ہم چاہتے ہیں اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جسے گولی لگے، اسے مقامی اسپتال لے جایا جاتا ہے، آپ پٹیاں باندھ کر لیٹ جاتے ہیں، ہمیں شک ہے معظم گوندل کو گارڈ کی گولی لگی ہے۔انہوںنے کہاکہ آپ اقتدار سے نکلنے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، مقدمہ وزیراعظم یا وزیر داخلہ پر نہیں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف درج ہونا چاہیے۔عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آبادمیں کنٹینر لگیں گے، لانگ مارچ والوں کو اسلام آباد میں پھڑکنے بھی نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…