اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پی ٹی آئی لانگ مارچ میں عمران خان کے قافلے پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کنٹینر کے قریب ہوئی، فائرنگ میں چیئرمین تحریک انصاف محفوظ رہے۔ لانگ مارچ میں بھگدڑ مچ گئی، عمران خان کو کنٹینر سے گاڑی
میں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی تیاریاں تیز،ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے بڑے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق پمز،پولی کلینک،سی ڈی اے ہسپتال کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،نجی ہسپتال قائد اعظم انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،تمام ہسپتال انتظامیہ کو فوکل پرسن بھی فوری مقرر کرنے کی بھی حکم دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب ہسپتالوں کے ہائی الرٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نوٹیفکیشن کی کاپی ٹرپل ون برگیڈ سمیت متعلقہ افسران کو ارسال کر دیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 26 سال کی جدوجہدکے بعد قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر عمران خان کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 26 سال کی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں کہ آج ساری قوم حق کیساتھ کھڑی ہے۔