اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ ہو یاشارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا ،حافظ حمد اللہ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے تحریکانصاف کے لانگ مارچ پر کہاہے کہ لانگ مارچ ہو شارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا ،عمران خان کا مقصد نہ انتخاب ہے نہ انقلاب وہ مرضی کے آرمی چیف کیلئے بے تاب ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے

کہاکہ جس نے انہیں گود میں لیا پالا پوسا جتوایا اقتدار دیا چار سال چلایااسی کو آج عمران خان آنکھیں دکھارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی عادت ہے جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس کو تم پارٹنر کہتے رہیان کے ڈکٹیشن پر حکومت چلاتے رہے آج اسی کو چوکیدار کے طعنے دے کر تضحیک اور تذلیل کررہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ تم کل کے پسندیدہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے بھارت کا ہیرو بن گئے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ تین نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگا کر آئین سے بغاوت کی جن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تم ملک میں مارشل لاء چاہتے ہو کیونکہ تم مشرف کے پیداوار ہو ۔ انہوںنے کہاکہ تم نے مشرف مارشل لاء کی حمایت کی تھی اور ریفرنڈم میں ان کے پولنگ ایجنٹ تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سن لو پی ڈی ایم آئین اور جمہوریت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گا، آپ کو تکلیف نیوٹریلٹی سے ہے اور نیوٹریلٹی کی سیٹی بج چکی ہے اور بجتی رہے گی یہ آئینی سیٹی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…