منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ابھی اسٹیبلشمنٹ کا لاڈ دیکھا ہے انکی مار نہیں دیکھی، سلیم صافی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک اسٹیبلشمٹ کا لاڈ دیکھا ہے ان کی مار نہیں دیکھی، ملک میں مارشل لا ہوتا تو عمران خان لانگ مارچ نہیں کررہے ہوتے بلکہ گھر میں نظر بند یا جیل میں ہوتے۔

عمران خان کو فوج کو سیاست سے دور رہنے کا کہنا چاہئے، نواز شریف کے خاموشی سے ملک سے نکل جانے سے ان کا اپنے بے گناہ ہونے کا موقف کمزور پڑگیا، عمران خان سمجھتے ہیں مارشل لا اور جمہوریت میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، کیا رانا ثناء کا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کے بیانات کی تشریح میرے بس کا کام نہیں ہے، عمران خان بیان دے کر اگلے دن دوسری تیسری تشریح کردیتے ہیں، عمران خان نے ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کا لاڈ دیکھا ہے ان کی مار نہیں دیکھی ہے، مارشل لاء لگتا ہے تو بھٹو جیسے لیڈر پھانسی چڑھادیئے جاتے ہیں۔ ریما عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان شاید مارشل لاء سے واقف نہیں ہیں، ملک میں مارشل لاء ہوتا تو عمران خان لانگ مارچ نہیں کررہے ہوتے بلکہ گھر میں نظربند یا جیل میں ہوتے ،فوجی عدالتیں خفیہ ٹرائل کر کے عمران خان اور پی ٹی آئی لیڈروں کو سزائیں سناچکی ہوتیں، اعظم سواتی پر تشدد کی انکوائری ہونی چاہئے لیکن یہ ملک میں ٹارچر کا واحد کیس نہیں ہے۔ مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان کو فوج کو سیاست سے دو ر رہنے کا کہنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…