آئی سی سی اور ایشیا کپ کے علاوہ پاک بھارت کوئی بھی سیریز نہیں ہوگی،بی سی سی آئی کا دوٹوک اعلان
نئی دہلی(آئی این پی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا(بی سی سی آئی)کے سینئر عہدیدار نے پاک بھارت باہمی سیریز کو سفارتی تعلقات میں بہتری سے مشروط قرار دے دیا،بھارتی میڈیا سے بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت حکومت کی جانب سے منظوری نہیں دی جاتی تب تک آئی سی سی اور ایشیا کپ کے علاوہ پاک بھارت کے کوئی بھی سیریز نہیں ہوگی،بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے دبئی میں اے سی سی کے اجلاس کے دوران سہ ملکی سیریز کی تجویز دی تھی لیکن ہماری حکومت نے اس پر کسی قسم کی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے،بھارت کے سینئر عہدیدار نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ فی الحال جب تک دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی ٹیسٹ یا سہ فریقی سیریز نہیں ہوگی۔