پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، محمد رضوان نے قوم سے دعائوں کی درخواست کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قوم سے دعاں کی درخواست کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں محمد رضوان نے کھلاڑیوں کے دفاع میں بات کی ۔اپنے بیان میں رضوان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے جیت بہت ضروری ہے،

ورلڈکپ کے دومیچز میں ٹیم شکست سے دوچار ہوئی، وہ ہماری ٹیم اور قوم کے لیے کافی درد والے تھے لیکن جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں ہوں ہم اس کے لیے کوشش کرتے ہیں لہذا یہ شکست ہمارے لیے بھی دردناک تھی، جس طرح ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیدر لینڈ کے خلاف فائٹ کی اللہ نے ہمیں ہمارا مومینٹم لوٹا دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ حارث رئوف ، شاہین اور نسیم شاہ کی موجودگی کے باوجود ہمیں جو کمی محسوس ہورہی تھی وہ وسیم جونیئر کی صورت اللہ نے مکمل کردی، وسیم امپروو کررہا ہے، اگرچہ ہم دو میچز ہار گئے لیکن جو چیز مثبت تھی وہ وسیم کی پرفارمنس ہے جب کہ شاداب خان بھی ہماری ٹیم کا ایک اہم ستون ہے ۔قومی کھلاڑی نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے کہ اگلے دو میچز بہت اہم ہیں ، بابر اعظم نیدر لینڈ کے خلاف جلد آئوٹ ہوگئے تاہم وہ بڑا کھلاڑی ہے، امید ہے بڑے میچز میں چلے گا، قوم سے درخواست ہے کہ ہمیں دعاں میں یاد رکھے ہم جس جذبے اور مومینٹم سے کھیل رہے ہیں اللہ پاک ہمیں کامیابی عطا فرمائے اور ہمارے لیے راستے آسان فرمائے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…