دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی ابھی تک دو ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکا، نواز شریف

31  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی ابھی تک دو ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکا، وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔

ٹویٹر پر ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دوہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکا ہے عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔ نواز شریف نے کہا کہ جواب نہ دینے کے بعد عمران خان کا سارا زور حسب عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ دو ہزار کا جتھہ لے کر آئے یا بیس ہزار کا اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی اسے فیس سیونگ دینی ہے جس کے لئے یہ بے تاب ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی تمام تر وجہ عوامی خدمت پر مرکوز کرنی چاہیے۔ میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی ابھی تک دو ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکا، وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…