جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے بیٹے اوربیٹی کو دلاسہ دیا اور انکے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بیٹی نمرہ نعیم کوسرکاری ملازمت اور صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔ مرحومہ کی ناگہانی وفات پربہت دکھ او رافسوس ہوااور ہم غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدف نعیم مرحومہ ایک انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں او رشعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…