کوٹری(پی پی آ ئی)رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے350غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ایم نائن موٹروے پر رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےچارمسافرکوچز میں سوار350افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ، حراست میں لئے جانے والے افغان باشندوں سے افغانستان کے شناختی کارڈ برآمدہوئے۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والوں میں 250 مردجبکہ 100خواتین اور بچے شامل ہیں ‘ زیر حراست غیرملکیوں کیخلاف تھانہ جامشورو پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔