منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے میدان مار لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022 |

کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ جے یو آئی کے جمیل خان دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کے جمیل خان نے

12718 ووٹ حاصل کیے۔این اے 45 کرم ضمنی انتخاب کے تمام 143 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ نتیجہ سامنے آگیا۔جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جمعیت علما اسلام کے جمیل خان نے 12718 ووٹ حاصل کیے ہیں۔حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الروف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے۔حلقے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا۔گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مٹیریل کی ترسیل کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…