منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ارشد شریف جیسی موت کو ترجیح دوں گا، عمران خان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022 |

مریدکے(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے میں چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے ارشد شریف جیسی موت کو ترجیح دوں گا،جب موت کا وقت مقرر ہے تو ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں ہو سکتی اس لیے میری اللہ سے دعا ہے کہ مجھے بھی ارشد شریف کی طرح لے جانا۔

مریدکے میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے، ہمارے مارچ میں عوام، بچے، خواتین اور فیملیاں ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے ہم کیسے فساد پھیلا سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ساری زندگی لوگوں کو قتل کیا ، ڈاکے مارے، چوریاں کیں ۔ تم ڈرے ہوئے ہو اور تمہیں ڈرنا بھی چاہئے کیوںکہ ہمارے ساتھ عوام کا سمندر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں بوٹ پالش شہباز شریف کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی یونیورسٹی کا پروفیسر شہباز گل پاکستان آیا جبکہ اعظم سواتی بیرون ملک سے پیسہ وطن لے کر آیا ان دونوں کا قصور کیا تھا جو انہیں جبر کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر موجود فیصل جاوید نے مارچ کے شرکاء سے حلف لیا کہ”حقیقی آزادی کے جہاد میں عمران خان کے ساتھ جدوجہد میں شامل رہیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے”۔ عمران خان دوپہر ایک بجے کے قریب مریدکے سے کنٹینر پر سوار ہوئے اور اڑھائی بجے کے قریب خطاب کرتے مریدکے سے روانہ ہو گئے۔ عمران خان کے ساتھ مقامی ایم این اے راحت امان اللہ بھٹی، ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ، ایم پی اے عمر آفتاب ڈھلوں اور امیدوار قومی اسمبلی عامر احمد گجر بھی کنٹینر پر موجود تھے۔پولیس کی بھاری نفری دو روز تک جی ٹی روڈ پر موجود رہی جبکہ جی ٹی روڈ پر واقع تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور راستوں کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا۔ لانگ مارچ کے دوران مریدکے اور اس کے گردونواح میں انٹر نیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…