پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

لانگ مارچ سے عمران خان کی روانگی نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی کے لانگ مارچ سے غروب آفتاب کے فوراً بعد اچانک غائب ہو جانا اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کے اس اعلان نے کہ عمران خان ایک انتہائی اہم اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہو ئے ہیں۔

میڈیا اور شرکا کو قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی سربراہ کے کسی میٹنگ کیلئے روانہ ہونے کی تردید کی اور اصرار کیا یہ پہلے سے طے شدہ ایس او پی ہے کہ مارچ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اندھیرے میں سفر نہیں کریگا۔اچانک مارچ سے چلے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ اور طاقتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بارے میں بڑھتی ہوئی قیاس آرائیوں کے درمیان عمران خان نے خود ہی ان افواہوں کو ’بے بنیاد‘ قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان سب کے لیے جو لاہور میں میری ملاقات کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہورقریب تھا، ہم پہلے ہی رات کو سفر نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے میرا واحد مطالبہ صاف شفاف انتخابات کے فوری انعقاد کی تاریخ رہی ہے، اگر مذاکرات ہوئے بھی تو میرا واحد مطالبہ یہی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…