مئی 2023ء میں الیکشن کروائے جانے کا اعلان متوقع بزرگ مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے بڑے دعوے کردئیے

30  اکتوبر‬‮  2022

جہانیاں(آن لائن) بزرگ مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مئوقف درست،مشکلات اپنی جگہ لیکن وہ گزشتہ چالیس برس سے اقتدار میں آنے کے باوجود بھی پاکستانی عوام کو مطمئن نہیں کر سکی ہیں،لانگ مارچ شارٹ مارچ ہو گیا ہے ۔

اگلے برس مئی تک انتظابات کا اعلان متوقع ہے،آئندہ دو روز تک ملک میں سیاسی امن و امان قائم ہو جائے گا،سب سیاستدان آپس میں صلح کرکے ایک دوسرے کو کہا سنا معاف کر دیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ چالیس برس سے اقتدار میں آنے والی سب سیاسی جماعتوں نے آئین و جمہوریت کے نعرے تو بلند کیے ،سیاسی جماعتوں کا مئوقف درست ،ان کی مشکلات اپنی جگہ ہے وہ ملک کیلئے جنگ بھی لڑ رہی ہیں،ہرسیاسی پارٹی آئین و قانون کی پاسداری کے دعوے بھی کرتی رہی بھی لیکن بد قسمتی سے سیاسی پارٹیاں عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہیں،جس کو موقع مل جاتا ہے وہ اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتا ہے کوئی جمہوریت نہیں چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ شارٹ مارچ ہو گیا ہے، عمران خان کواب جلد الیکشن کی تاریخ دے دی جائے گی،مئی 2023ء میں الیکشن کروائے جانے کا اعلان متوقع ہے،اگلے دو روز تک سیاسی مطلع صاف ہو جائے گا سب سیاستدان صلح بھی کر لیں گے،ایک دوسرے کو کہا گیا برا بھلا بھی معاف کر دیا جائے گا اگلے دو روز تک ملک میں سیاسی امن و امان پیدا ہو جائے گا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگلی قیادت کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو پی ٹی آئی سے ہو یا پی ڈی ایم سے اس میں پرانے چہرے بدل جائیں گے اور نئے چہرے سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…